۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حرم امام رضا(ع)

حوزہ/ حرم امام رضا(ع) کے  میڈیا سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ زیارت آنلائن سیکشن کے ذریعہ زائرین سایٹ پر جا کر ورچوئل زیارت  کر سکتے ہیں ،’’ورچوئل حرم‘‘(https://haramvr.ir) کے ذریعہ حرم رضوی کے صحنوں اور رواق اور اسی طرح علمی مراکز کو دیکھا جا سکتا ہے ، حرم رضوی کی آنلائن زیارت جسے تھری ڈی ،پاناروما اور360 درجہ فلم اور مختلف قسم کے پلیٹ فارمز کے ذریعہ دکھایا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آپ اس کرہ ارض پر کس جگہ رہتے ہیں؟ بہت دور یا نزدیک ہیں؟اگرہم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کو زمین کا مرکز مان لیں تو آپ اس سے کتنے کلو میٹریا کتنے میٹر یا کتنے قدموں کے فاصلے پر ہیں؟ میں سوال تبدیل کر دیتا ہوں؛ اگر ایک دن یا کسی لمحے آپ کا دل امام رضا(ع) کے سنہری گنبد کی زیارت کے لئے تڑپتا ہے یا مسجد گوہرشاد کے کسی کونے میں بیٹھ کر راز و نیاز کرنے کو دل کرتا ہے یا آنسو بہا کر دل ہلکا کرنا چاہتے ہیں تو کیا آپ حرم کے کبوتروں کی طرح پل بھر میں امام(ع) کے حرم پہنچ سکتے ہیں؟

اگر آپ بہت دور ہیں مثلاً سات سمندر پار دنیا کے آخری کونے پر ہیں تو شاید آپ کو حرم پہنچتے پہنچتے کئی مہینے یا حتی کئی سال لگ جائیں گے۔ اب فرض کرتے ہیں کہ آپ امام (ع) کے حرم کے بہت قریب ہیں یعنی حرم کے اطراف کسی گلی و کوچہ میں زندگی بسر کرتے ہیں تو کیا آپ جب چاہیں حرم جا سکتے ہیں؟اگر آپ بیمارہوگئے تو کیا؟ یا اگر مریض نہیں بھی ہوئے لیکن مصروفیت کی وجہ سے حرم حاضر نہیں ہوسکتے تو کیا کریں گے؟

کیا یہ ممکن ہے کہ جب انسان کا دل زیارت کے لئے بے چین ہو یا حرم کے کسی کونے میں بیٹھ کر مولا سے راز و نیاز اور سرگوشیاں کرنے کا دل کر رہا ہو ،چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں فورا سے امام رضا(ع) کے حرم میں پہنچ جائیں؟سچ پوچھیں تو چند سال پہلے تک ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا، لیکن اس ناممکن خواب کو ممکن ہوئے دو سال ہوچکے ہیں اور وہ بھی ٹیکنالوجی ، ورچوئل اسپیس اور ایسے سیسٹم کی مدد سے جسے حرم امام رضا(ع) کے شعبہ خبر اور میڈیا نے تیار کیا ہے۔

یہ سیسٹم جو کہ ’’ورچوئل حرم‘‘ (https://haramvr.ir )کے نام سے مشہور ہے اسے ویب کے جدید ترین طریقوں پر ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس سیسٹم کا سافٹ وئیر جو کہ پانچ پلیٹ فارمز کے تحت ہے جو اس طرح سے بہت سارے ورچوئل اسپیس صارفین کو کوریج دیتا ہے ۔انڈرائیڈ کا نیا ورژن،’’آئی او اس‘‘ کا نیا ورژن،’’ویب ورژن‘‘،’’ورچوئل ریئلٹی عینک ورژن‘‘ اور ’’وینڈوز‘‘ کا ورژن اس میں شامل ہے۔

حقیقی زیارت کی طرح
حرم امام علی رضا(ع) کے میڈیا سینٹر کے سربراہ جمال رستم زادہ نے ’’ورچوئل حرم‘‘ سیسٹم کی اہم ترین خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نیا ماڈل حرم رضوی کے تعمیراتی عناصر پر مبنی ہے، اس ماڈل میں فوٹوگرامٹری طریقے اور ’’HDRP‘‘ کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ، اس سافٹ ویئر میں بہت زیادہ تعداد میں حرم کی تھری ڈی تصاویر کو رکھا گیا ہے تاکہ ورچوئل زائر کو زیارت کا احساس ہو، تصویروں پر روشنی کی شعاعیں،موسمی تبدیلیاں،دن رات کی تبدیلی، ایک صحن سے دوسرے صحن جانے کی تصویر دکھائی گئی

واضح رہے کہ HDRPکی ٹیکنالوجی دنیا کی جدیدترین گیمنگ ٹیکنالوجی ہے جس میں بہت زیادہ گرافکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کا استعمال اس لئے کیا گیا ہے تاکہ حرم امام علی رضا(ع) کے تمام صحن اور رواق کو بہتر انداز میں دکھایا جا سکے۔

کورونا وائرس سے جو فائدہ ہوا
آستان قدس رضوی کے میڈیا سینٹر کے سربراہ رستم زادہ نے بتایا کہ اس سیسٹم کو چار زبانوں یعنی انگریزی ،فارسی،عربی اور اردو میں تیار کیا گیا ہےانہوں نے اس سیسٹم کو بنانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئی جس سے مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں لگائی گئیں یہ پابندیاں زیارت کے لئے بھی لگائی گئیں، اس لئے ایسے سیسٹم کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا،آخر کار محنتیں رنگ لائیں اور ایک ایسا سیسٹم متعارف کروایا گیا جس کے ذریعے انسان کو حقیقی زیارت کا احساس ہوتا ہے ،اگرچہ ہم اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ کوئی بھی پروگرام یا سیسٹم حقیقی زیارت کی جگہ نہیں لے سکتا لیکن کوشش یہ کی گئی ہے کہ ان پلیٹ فارمز اور جدید ٹیکنالوجی سے ایسا سیسٹم تیارہو جس سے دیکھنے والے افراد کو زیارت کا احساس ہو۔

حرم رضوی کی آنلاین زیارت
حرم امام رضا(ع) کے میڈیا سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ زیارت آنلائن سیکشن کے ذریعہ زائرین سایٹ پر جا کر ورچوئل زیارت کر سکتے ہیں ،’’ورچوئل حرم‘‘(https://haramvr.ir) کے ذریعہ حرم رضوی کے صحنوں اور رواق اور اسی طرح علمی مراکز کو دیکھا جا سکتا ہے ، حرم رضوی کی آنلائن زیارت جسے تھری ڈی ،پاناروما اور360 درجہ فلم اور مختلف قسم کے پلیٹ فارمز کے ذریعہ دکھایا جاتا ہے۔

پہلی بار سیسٹم میں درج کی گئی خدمات
زائرین کی راہنمائی کے لئے حرم مطہر کے صحنوں کے راستے،رواق ،مقدس مقامات اورعلمی مراکزکا تعارف،پارکینگ اورٹائلٹ کی راہنمائی،میوزیم کا وزٹ،شرعی سوالوں کے جوابات،زیارت کی یادیں،علمی مقابلے،نذورات،احادیث کا ذخیرہ،موشن گرافیک اور تحریری صورت میں حضرت امام علی رضا(ع) کا زندگی نامہ، موشن گرافی کے ذریعہ زیارت کے آداب اور زیارت نامہ من جملہ ایسی خدمات ہیں جنہیں ورچوئل حرم سیسٹم میں رکھا گیا ہے ان میں سے بعض خدمات ایسی ہیں جنہیں پہلی بار حرم امام علی رضا(ع) کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .